منگل 20؍رمضان المبارک 1444ھ11؍اپریل2023ء

اسٹیو اسمتھ کا PSL کھیلنے کی خواہش کا اظہار

آسٹریلوی ٹیم کے اہم کھلاڑی اسٹیو اسمتھ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

پی ایس ایل کی ہر سیزن کے بعد مقبولیت میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور دنیا کے صف اول کے کھلاڑی اس لیگ کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

لیگ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے پی ایس ایل میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اسٹیو اسمتھ نے اپنی اس خواہش کا اظہار انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں اس وقت کیا جب ایک صارف کی جانب سے ان سے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی لیگ سے متعلق سوال کیا گیا۔

ایک صارف نے اسمتھ سے سوال کیا کہ آپ پی ایس ایل کب کھیلیں گے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ’’مجھے لگتا ہے کہ پی ایس ایل واقعی ایک شاندار ٹورنامنٹ ہے، میں اس میں شرکت کرنا پسند کروں گا۔‘‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.