اسٹیل مل آکسیجن پلانٹ چلانے کیلیے جماعت اسلامی نے خدمات کی پیشکش کردی۔
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورحق میں کورونا کے باعث روز بروز خراب ہوتی صورتحال اور حکومت کی جانب سے ذمہ داریاں ادا نہ کرنے کے سلسلے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاکستان اسٹیل مل میں موجود آکسیجن پلانٹ فوری طور پر چلایا جائے ، جماعت اسلامی کے پاکستان انجینئرز فورم اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے تیار ہیں اور آکسیجن پلانٹ چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ماضی کی طرح شہریوں کوبے روزگار نہ ہونے جائے،کم وقت میں دوکان کھولنے کے بجائے،دکانوں کو مختلف اوقات کار میں کھولا جائے، حکومت بتائے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے 12سوارب روپے کا دیا گیاکرونا ریلیف فنڈ کہاں خرچ کیا گیا؟
ان کا کہنا تھا کہ اگرحکومت 12سوارب روپے سے ایک ارب روپے خرچ کردے تو آکسیجن پلانٹ کا مسئلہ باآسانی حل ہوسکتا ہے، کورونا وائرس کے آغاز سے اب تک پاکستان میں آکسیجن بنانے والی کمپنیوں نے آکسیجن کی لاگر میں ڈیڑھ سے دوگنا اضافہ کردیاگیا ہے، MCOCکے ممبر ڈاکٹر فیصل بتائیں کہ آکسیجن کی نرخ میں اضافہ کیوں کیا جارہا ہے؟
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ الخدمت اور جماعت اسلامی کرونا وائرس کی پہلی لہر سے ہی عوامی ریلیف کا کام کررہی ہے اور آج بھی عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے پر عزم ہےکراچی میں 12مختلف مقامات سے شہریوں کو مفت آکسیجن سلینڈرز فراہم کیے جائیں گے۔
پریس کانفرنس سے چیف ایگزیکٹیو،الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز الخدمت قاضی صدر الدین،ایجوکیشن ڈائریکٹر الخڈمت کامل ملتانی،ڈپٹی سکریٹری و ایگزیکٹیو الخدمت کراچی راشد قریشی،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے۔
Comments are closed.