پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پی آئی اے کی نجکاری کی مخالف ہے۔
اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی آئی اے اور اسٹیل مل دھرتی ماں کے زیور ہیں۔ لاہور میں پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اجلاس میں ن لیگ کے سابق وزیر کی شرکت سوالیہ نشان ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نجکاری دراصل پی آئی اے اور اس کے اثاثوں کو ہتھیانے کی منصوبہ بندی ہے۔ پائلٹوں کی ڈگریوں کو سوالیہ نشان بنا کر پی آئی اے کی ساکھ خراب کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن فراہم نہ کرنے کے پیچھے گھناؤنی سازش ہے۔ ایندھن کی عدم فراہمی سے سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوئیں اس نقصان کا ازالہ کون کرے گا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایندھن کی عدم فراہمی کی وجہ سے پی آئی اے کا 10 ارب روپے نقصان ہوچکا ہے۔ پی آئی اے کی بحالی کیلئے محنت کشوں سے رہنمائی حاصل کی جائے۔
Comments are closed.