مسلم لیگ (ق) سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ ہمارا معاہدہ سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں ریاست سے ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کے دوران کامل علی آغا نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ فی الحال نیوٹرل نظر نہیں آرہی۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوتی تو معمولات کسی اور طرف چل پڑتے، ہمارا معاہدہ ریاست کے ساتھ ہے، کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں۔
ق لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری، چوہدری برادران اور میرا رابطہ رہتا ہے، یہ اپوزیشن تو ہمیشہ ہی حکومت کو گرانے کی بات کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں رابطوں کی قدغن نواز شریف کے پاس سے آئی تھی، اپوزیشن ہو یا حکومت، آپس میں رابطے ہونے چاہئیں۔
Comments are closed.