پیر10؍شوال المکرم 1444ھ یکم مئی 2023ء

اسٹوڈنٹس کیلئے جاب فیئر 4 مئی کو ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا

پاکستان ہندو کونسل کے تحت ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جاب فیئر جمعرات 4 مئی کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔

کراچی، حیدرآباد اور دیگر یونیورسٹیوں کے 12 ہزار سے زائد اسٹوڈنٹس کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی ہے۔

سرپرست اعلیٰ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جاب فیسٹیول میں 100سے زائد ملکی اور بین الاقوامی اداروں کو مدعو کیا گیا ہے، پی ایچ سی جاب فیئر کراچی ملکی تاریخ کا ایک بڑا ایونٹ ثابت ہوگا۔

 ڈاکٹر رمیش کمار کے مطابق پاکستان ہندو کونسل کو ہائر ایجوکیشن کمیشن، اسٹیٹ بینک، اوورسیز ایمپلائمنٹ سمیت نمایاں اداروں کا تعاون حاصل ہے۔ کیریئر فیئر کا مقصد انڈسٹری اکیڈمیہ روابط کو مستحکم کرنا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ طلباء و طالبات جاب فیئر کے موقع پر ملازمتوں کا حصول آسان بناسکیں گے اور ملازمت کے خواہاں طلباء کو موجودہ جاب مارکیٹ کے جدید رحجانات سے بھی روشناس کروایا جائے گا۔

ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ جاب فیئر کا مقصد مختلف اداروں کو تعلیم یافتہ افرادی قوت فراہم کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.