انگلینڈ کے مایہ ناز فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انگلینڈ نے اوول ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو شکست دیکر سیریز برابر کی تو آخری میچ میں براڈ نے آخری 2 وکٹیں حاصل کیں۔ براڈ کے کیریئر پر ڈالتے ہیں ایک نظر۔
اسٹورٹ براڈ نے 21 سال کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ کوئی نہیں جانتا تھا کہ یہ نوجوان لڑکا ایک دن انگلینڈ کا پریمیئر بولر بنے گا۔
ان کا ٹیسٹ ڈیبیو 2007 ٹی ٹوئٹی ورلڈکپ کے دو ماہ بعد ہوا۔ لوگوں کو اگر براڈ یاد تھے تو یوراج سنگھ کی وجہ سے کیونکہ اسی ورلڈکپ کے ایک میچ میں یوراج نے براڈ کی لگاتار 6 گیندوں پر چھکے لگائے۔
مگر بعد میں اس بولر نے سب کو حیران کردیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 600 یا زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے فاسٹ بولر بنے۔
محض 15 رنز دیکر 8 وکٹیں ان کی بہترین بولنگ ہے۔ یوں تو انہوں نے انگلینڈ کو کئی فتوحات دلائیں لیکن انہوں نے انگلینڈ کے خلاف اپنے آخری ٹیسٹ کو بھی یاد گار بنادیا۔
جب آخری بال فیس کی تو اس پر مچل اسٹارک کو چھکا لگایا۔ جب ٹیسٹ کرکٹ میں آخری بال کی تو ایلیکس کیری کی وکٹ حاصل کر کے انگلینڈ کو اوول ٹیسٹ جتوایا۔
براڈ نے 121 ون ڈے اور 51 ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلے۔
حالیہ دور میں فاسٹ بولر زیادہ تر مختلف لیگز کھیلتے ہیں لیکن اسٹورٹ براڈ کسی لیگ کھیلنے کے بجائے ہمیشہ انگلینڈ کےلیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دیتے رہے۔
یہی وجہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔ یقیناً انگلینڈ ٹیم اور دنیائے کرکٹ ایسے شاندار کیریئر کے حامل بولر کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔
Comments are closed.