منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

اسٹوئنس نے سری لنکا کو تر نوالہ بنالیا، آسٹریلیا 7 وکٹوں سے کامیاب

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے مرحلے میں گروپ 1 کے بڑے میچ میں آسٹریلین بلے باز مارکس اسٹوئنس کی دھواں دار اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے سری لنکا کو باآسانی 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ 

پرتھ میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا۔ 

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلین بلے باز مارکس اسٹوئنس نے ایشین چیمپئن سری لنکا کو تر نوالہ بناتے ہوئے 18 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے۔ 

خیال رہے کہ وہ آسٹریلیا کی جانب ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین نصف سنچری بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے، انہوں نے 17 گیندوں پر اپنی نصف سنچری بنائی۔ 

اسٹوئنس کے علاوہ ایرون فنچ کے 31، میکسویل کے 23 اور مچل مارش کے 18 رنز کی بدولت اسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 17ویں اوور کی تیسری گیند پر ہی حاصل کرلیا۔ 

سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا، چمیکا کرونارتنے اور مہیش تھیکشنا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

اس سے قبل سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے تھے۔

سری لنکا کی جانب سے پاتھم نسانکا 40 اور دھننجایا ڈی سلوا 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

علاوہ ازیں بھنوکا راجاپکسا 7 اور کوشل مینڈس 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان ڈاؤسن شاناکا 3 اور ونندو ہسارنگا ایک رن بناسکے۔

آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، آسٹن ایگر اور گلین میکس ویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ سری لنکا اپنے پہلے میچ میں کامیاب رہا تھا جبکہ آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ نے شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.