بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسٹریٹ کرائمز کیخلاف بدھ کو احتجاج کرینگے: حافظ نعیم

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے اسٹریٹ کرائمز کے خلاف بدھ کو شہر میں مختلف مقامات پر احتجاج کا اعلان کر دیا۔

ان کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائمز بڑھ رہے ہیں، پولیس کے نظام میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے ڈکیتوں سے شہریوں کی جان نہیں چھڑوائی۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آج تک کراچی میں پیپلز پارٹی کا غیر قانونی سیاسی ایڈمنسٹریٹر ہے، الیکشن کمیشن اور انتظامیہ بھی پیپلز پارٹی کی آلۂ کار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 8 ماہ میں 57 ہزار وارداتیں ہوئی ہیں، اس عرصے میں 19 ہزار موبائل اور موٹر سائیکلز چھینی گئی ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ رینجرز کو بھی اپنے اختیارات واضح کر دینے چاہئیں، فیملی کے سامنے ہی اس کے سربراہ کو مار دیا جاتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے اسٹریٹ کرائمز کے خلاف بدھ کو شہر میں مختلف مقامات پر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے افسران شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے وزراء کے پروٹوکول میں لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 15 سال سے اقتدار میں ہے مگر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے ڈکیتوں سے شہریوں کی جان اب تک نہیں چھڑوائی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.