بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ: پاکستان کو فائنل میں شکست

پاکستانی ٹیم اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ کے فائنل کا معرکہ نہ جیت سکی، مصر سے پنالٹی ککس پر شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ 

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل مقابلے میں قومی ٹیم کو مصری ٹیم نے پنالٹیز پر 3-4 سے ہرایا۔ 

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں سلور میڈل کا حقدار رہا۔

خیال رہے کہ ایونٹ کے سیمی فائنل میں قومی ٹیم برازیل کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی۔

پاکستان ٹیم نے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں تنزانیہ کو 1-2 سے شکست دی تھی۔ 

پاکستان کی جانب سے طفیل شنواری اور محمد جنید نے ایک، ایک گول کیا تھا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.