پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پیر کو کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 45 روز بعد 48 ہزار پوائنٹس سے اوپر بند ہوا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس 512 پوائنٹس کے اضافے سے 48 ہزار 112 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 546 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 48 ہزار 146 رہی۔
شیئر بازار میں آج 39 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 14 ارب پچاسی کروڑ روپے سے زائد رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 89 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 400 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.