پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، جہاں 100 انڈیکس 627 پوائنٹس کم ہو کر 39 ہزار 832 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 779 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اس کی کم ترین سطح 39 ہزار 797 رہی۔
حصص بازار میں 15 کروڑ 79 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 28 کروڑ روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 109 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 708 ارب روپے رہی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.