پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا منفی دن رہا، کاروباری حجم کم رہا جبکہ 100 انڈیکس ڈھائی ماہ بعد 47 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز منفی ہوا اور ماضی کے محرم الحرام کی طرح رواں سال بھی کاروباری حجم کم رہا۔
کم حجم اور افغانستان کی صورتحال پر انڈیکس کاروباری دن میں مضطرب رہا۔
ایک موقع پر انڈیکس کی گراوٹ 496 پوائنٹس تک رہی۔ البتہ کاروباری دن کا اختتام 257 پوائنٹس کی کمی سے 46 ہزار 912 پر ہوا ہے، جو 27 مئی کے بعد انڈیکس کی کم ترین اور 47 ہزار پوائنٹس سے نیچے بندش ہے۔
حصص بازار میں آج 25 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10 ارب روپے سے زائد رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروبار کی بندش تک 55 ارب روپے کم ہو کر 8 ہزار 202 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.