مارکیٹ کا اعتماد متزلزل ہونے کے باعث کاروباری حجم کم ہونے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا منفی دن رہا۔
اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس آج 243 پوائنٹس کم ہوکر 45 ہزار 441 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 459 پوائنٹس کے احاطے میں رہا جبکہ انڈیکس کی کم ترین سطح 45 ہزار 257 رہی۔
حصص بازار میں آج 15 کروڑ 28 لاکھ شیئرز کے سودے پونے پانچ ارب روپے میں طے ہوئے۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 41 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 769 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.