پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 518 پوائنٹس گر گیا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک اس گراوٹ کے بعد 42 ہزار 237 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 690 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جہاں بازار میں 15 کروڑ 70 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5 ارب 28 کروڑ روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 70 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 42 ارب ہے۔
اسٹاک بروکر زبیر غلام حسین کہتے ہیں کہ ٹی بلز نیلامی بھی شرح سود میں 50 بیسسز پوائنٹس بڑھنے کے اشارے دے رہی ہے اس لیے مارکیٹ اپنی ویلیو کو ایڈجسٹ کر رہی ہے۔
Comments are closed.