پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو کاروبار کا ملا جلا دن رہا، 100 انڈیکس مثبت اعشاریے میں بند ہوا۔
پاکستانی شیئرز بازار کا 100 انڈیکس آج 31 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار 789 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں انڈیکس 270 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 47 ہزار 979 رہی۔
آج بازار میں 53 کروڑ شیئرز کا کاروبار 15 ارب روپے میں ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 371 ارب روپے ہوگئی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.