جمعہ 12؍ذیقعد 1444ھ2؍جون 2023ء

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت دن، 86 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

شیئر بازار میں 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41 ہزار 352 پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری دن 100 انڈیکس 166 پوائنٹ کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 9 کروڑ 95 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 3 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

اسٹاک مارکیٹ کیپٹلائزیشن 17 ارب روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 276 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.