پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا منفی دن رہا، انڈیکس پونے 13 سو پوائنٹس گرگیا، سرمایہ کاروں کو 213 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔
پی ایس ایکس کے بینچ مارک 100 انڈیکس 1284 پوائنٹس کم ہوکر 43 ہزار 266 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں انڈیکس 1500 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اس کی کم ترین سطح 43 ہزار 49 رہی۔
بازار میں 23 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب روپے سے زائد رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 213 ارب روپے کم ہو کر سات ہزار 445 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.