پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 399 پوائنٹس کم ہوکر 45 ہزار 940 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 532 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ حصص بازار میں 28 کروڑ شیئرز کے سودے 9 ارب روپے میں طے ہوئے۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 60 ارب روپے کم ہوکر7 ہزار 845 ارب روپے ہے۔
دوسری جانب انٹربینک میں آج ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کب کمی ہوئی ہے، جس کے بعد کاروبار کی بندش پر ڈالرکا بھاؤ 174.87روپے ہے۔
Comments are closed.