پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 305 روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔
کاروبار کے اختتام پر پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد 43 ہزار 32 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 497 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج 20 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 78 کروڑ روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 46 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 151 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.