پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 45 ہزار پوائنٹس میں واپس آگیا۔
بینچ مارک 100 انڈیکس 296 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 374 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 384 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج 25 کروڑ 16 لاکھ شیئرز کا کاروبار 8 ارب 56 کروڑ روپے میں طے ہوا، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 40 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 755 ارب روپے ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.