منگل5؍ربیع الثانی 1444ھ یکم؍نومبر2022ء

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس میں 544 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج تیزی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس میں 544 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد 41 ہزار 808 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 19 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، جس کی مالیت 6 ارب 31 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 71 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 735 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.