پاکستان اسٹاک ایکسیچنج کا 100 انڈیکس سیاسی تشویش کے زیر اثر رہا، جو آج 408 پوائنٹس گرا ہے۔
کاروبار کی بندش پر 100 انڈیکس 44 ہزار 840 پوائنٹس ہے۔ جو 8 اپریل کے بعد 44 ہزاریے میں پہلی بندش ہے۔
کاروباری دن میں انڈیکس 464 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ آج انڈیکس کی کم ترین سطح 44784 رہی۔
حصص بازار میں 18 کروڑ 94 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ آخری سیشن سے یہ 41 فیصد کم ہے جبکہ کاروبار کی مالیت 15 ارب 66 کروڑ روپے رہی جو آخری سیشن سے 69 فیصد زائد ہے۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 76 ارب روپے کم ہوئی ہے۔ یوں کاروبار کی بندش پر 7 ہزار 443 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.