پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس میں 352 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
حصص بازار میں آج اس اضافے سے 100 انڈیکس 43 ہزار 719 پر بند ہوا ہے۔
کاروبار کی بندش سے قبل انڈیکس 467 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج 18 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 68 کروڑ روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروبار کی بندش پر 33 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 427 ارب روپے ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.