پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے 100 انڈیکس نے مسلسل تیسرے سیشنز میں کاروبار کا منفی اختتام کیا ہے۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 390 پوائنٹس کمی سے 45 ہزار 943 پر بند ہوا ہے۔
تین روز میں 100 انڈیکس کی گراوٹ 658 پوائنٹس ہوچکی ہے، جبکہ 3 دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 96 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 661 ارب روپے ہوگئی ہے۔
بازار میں آج 23 کروڑ 49 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب روپے سے زائد رہی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.