
انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر نے اپنی قدر مزید چند پیسے کم کی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے سستا ہونے کے بعد 282 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے90 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز کے بعد انڈیکس منفی ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی انتہائی مندی دیکھنے میں آ رہی ہے جہاں 100 انڈیکس 673 پوائنٹس کم ہو کر 61 ہزار 774 پر آ گیا۔
گزشتہ روز انڈیکس 62 ہزار 448 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Comments are closed.