پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا، جبکہ دن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 74 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد 40 ہزار 75 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 309 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
بازار میں آج 11 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 3 ارب 71 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 783 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.