پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اپریل میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 46969 رہی اور بازار میں 5 ارب 79 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔
اپریل کے کاروبار کی مالیت 165 ارب روپے رہی، اپریل کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 63 ارب روپے کم ہو کر 7519 ارب روپے ہے۔
اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس اپریل میں مثبت رہا، اپریل میں 100 انڈیکس 320 پوائنٹس اضافے سے 45249 پر بند ہوا۔
اپریل میں 100 انڈیکس 3219 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 43749 رہی۔
Comments are closed.