جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔

پی ایس ایک بینچ مارک 100 انڈیکس 70 پوائنٹس اضافے سے 45  ہزار 48 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 344 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 45 ہزار 133 جبکہ کم ترین سطح 44 ہزار 788 رہی۔

حصص بازار میں آج 47 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 18 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 16 ارب 98 کروڑ روپے اضافے سے 7 ہزار 885 ارب روپے ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.