سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی نے اسٹاپ لسٹ میں نام ڈالنے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی۔
محمد خان بھٹی نے اسٹاپ لسٹ سے نام نکلوانے اور مقدمات کے ریکارڈ کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔
انہوں نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں ایف آئی اے اور پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا ہے، خدشہ ہے کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کر کے گرفتار کیا جائے گا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مقدمات کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے اور عدالت اسٹاپ لسٹ سے نام نکالنے کی ہدایت بھی جاری کرے۔
Comments are closed.