عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اسٹاف سطح معاہدے پر جلد دستخط کردیے جائیں گے، جس کے بعد بورڈ منظوری دے گا۔
اپنے بیان میں ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے کہا کہ امید ہے پاکستان مختلف شعبوں میں اصلاحات پر پیشرفت جاری رکھے گا۔
آئی ایم ایف نے کہا کہ امید ہے پاکستان آئی ایم ایف پروگرام بروقت مکمل کرے گا۔
ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان میں اقتصادی استحکام لانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ویڈیو لنک پر آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کی، جس میں آئی ایم ایف کو پیشگی اقدامات کی تکمیل سے آگاہ کیا گیا۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم کی قیادت ڈائریکٹر مشرق وسطٰی اور وسط ایشیا نے کی، اجلاس میں آئی ایم ایف کے جاری پروگرام میں ہونے والی پیشرفت پر بات چیت کی گئی۔
Comments are closed.