اسٹار کھلاڑيوں کی جوڑی ٹوٹ گئی، یا ٹوٹنے والی ہے؟ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی خبریں ابھی بھی گرم ہیں۔
رپورٹس کے مطابق قانونی پیچیدگیاں حل ہونے کے بعد دونوں کی جانب سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔
بیٹے اذہان مرزا کے لیے دونوں ’کوپیرنٹ‘ کے طور پر معاملات چلائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو اپنے کئی معاہدے مکمل کرنا ہیں، مختلف شوز کے لیے معاہدے اور قانونی پیچیدگیاں علیحدگی کی خبروں پر تبصرہ نہ کرنے کی وجہ ہیں۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان ماضی میں بھی کئی بار تعلقات کشیدہ ہوئے لیکن دونوں کی جانب سے اب تک علیحدگی کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ علیحدگی کی خبریں نشر ہونے کے بعد ثانیہ مرزا نے اپنی ایک تصویر تو سوشل میڈيا پر شیئر کی لیکن کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
Comments are closed.