برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر بھی سعودی کلب سے کھیلیں گے، ان کا الہلال کلب سے دو سال کا معاہدہ ہو گیا۔
نیمار جونیئر فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین سے سعودی عرب کے کلب الہلال چلے گئے ہیں جہاں اُنہیں دو سالہ معاہدے کے تحت 300 یورو ز یعنی پاکستانی کرنسی کے مطابق تقریباً 94 ارب روپے ملیں گے۔
31 سالہ کھلاڑی کا الہلال کلب میں ٹرانسفر میڈیکل اور ضروری دستاویزات کے مکمل ہونے سے مشروط ہے، نیمار جونیئر کو پی ایس جی کلب نے بارسلونا سے ورلڈ ریکارڈ فیس یعنی 200 ملین پاؤنڈ میں خریدا تھا۔
رپورٹ کے مطابق نیمار جونیئر کو سعودی کلب سے سالانہ ایک سو پچاس ملین یوروز ملیں گے جو اُن کو پرانے کلب پی ایس جی سے ملنے والی رقم سے 6 گنا زیادہ ہے۔
نیمار نے 6 برس میں پی ایس جی کیلئے 173 میچز کھیلے، کلب کو 13 ٹرافیز جتوانے میں بھی کردار اد اکیا۔
Comments are closed.