بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسناد ہمیشہ کھیل ختم ہونے پر تقسیم کی جاتی ہیں، فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسناد ہمیشہ کھیل ختم ہونے پر تقسیم کی جاتی ہیں، اسی لیے حکومت نے اپنے وزراء میں اسناد تقسیم کی ہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے اپنے وزراء میں اسناد تقسیم کی ہیں، سب کو پتہ ہے اسناد کب تقسیم کی جاتی ہیں؟

فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کو پتہ چل گیا ہے کہ ان کا کھیل ختم ہے اور انہوں نے اسناد کی تقسیم سے اپنے کھیل کے خاتمے کا عندیہ دے دیا ہے۔

شاہ محمود نے کہا کہ وزارت خارجہ نے یقینی بنایا کہ ریویو پیریڈ کے دوران کوئی معاملہ زیر التواء نہ رہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اسی لیے اپوزیشن نے بھی گذشتہ رات اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کا عندیہ دے دیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی پر 10 وفاقی وزراء میں تعریفی اسناد تقسیم کیں، بہترین کارکردگی پر 10 وفاقی وزارتوں میں تعریفی اسناد دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جن وزراء کو شاندار کارکردگی پر سرٹیفکیٹ ملے ہیں ان کی وزارتوں کے ملازمین کو بھی اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔

کارکردگی کی بنیاد پر وزارتِ مواصلات کا پہلا نمبر رہا، وفاقی مراد سعید تمام وزراء پر بازی لے گئے۔

وفاقی وزیر اسد عمر، ڈاکٹر ثانیہ نشتر، شیریں مزاری، خسرو بختیار، معید یوسف، عبدالرزاق داؤد، شیخ رشید، شفقت محمود اور فخر امام بھی وزیرِ اعظم عمران خان کی ٹیم کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.