نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا پانچواں اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف، وفاقی وزراء اور صوبائی وزراء اعلیٰ نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزارتوں نے چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ٹائم لائنز پر جامع منصوبے پیش کیے، اعلامیے کے مطابق اپیکس کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام فیصلے ملک کے وسیع تر مفاد میں کیے جائیں گے۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ وزارتیں عوامی بہبود اور معاشی استحکام کیلئے اپنا کردار کریں۔
اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ نئی ویزا رجیم سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں، کاروباری افراد کو با آسانی ویزا فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔
اجلاس میں آرمی چیف نے اقتصادی بحالی کی حکومتی کوششوں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
Comments are closed.