حکومت پنجاب کی جانب سے اسموگ کے تدارک کے لیے سخت فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اسموگ کی صورت حال پر کل اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مارکیٹوں کو ہفتے میں 2 دن بند کرنے کی تجویز پر بھی غور ہوگا جبکہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی آمدو رفت محدود کرنے کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی کے فیصلے پر سختی عمل کروائیں اور ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔
محسن نقوی نے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پرائمری اسکول میں ماسک کو یقینی بنایا جائے۔
Comments are closed.