edf8329we hookup by tinder hookup Illinois hookup que significa what is hud hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسموگ کے تدارک میں پیشرفت کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

لاہور میں اسموگ کے تدارک میں پیش رفت کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی، فیکٹریوں، گاڑیوں اور اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کی گئی کارروائی کو رپورٹ کا حصہ بنایا گیا جبکہ 10 سے27 فروری تک پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کرکٹ میچوں کیلئے ٹریفک پلان کے انتظامات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ محکمہ ماحولیات نے پنجاب بھر میں 8083 اینٹوں کے بھٹے چیک کئے، ان بھٹوں کو 5 کروڑ 69 لاکھ سے زائد جرمانے کئے گئے، بھٹے جدید ٹیکنالوجی پر منتقل نہ کرنے پر 922 مالکان کیخلاف مقدمات درج کیے اور 55 کو گرفتار بھی کیا گیا۔

دنیا بھر میں آلودہ ترین شہروں میں آج بھی لاہور پہلے نمبر پر ہے جبکہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا نمبر اس فہرست میں 10 ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی  رپورٹ میں کہا گیا کہ محکمہ ماحولیات نے صوبہ بھر میں دھواں چھوڑنے والے 388 بھٹے سیل کئے گئے، پنجاب بھر میں 40 ہزار 454 گاڑیاں چیک کیں اور 20 ہزار 671 کو وارننگ دی، دھواں دینے والی گاڑیوں کو 83 لاکھ سے زائد جرمانہ جبکہ 1153 کو بند کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ ماحولیات نے دھواں دینے والی فیکٹریوں کے خلاف بھی کارروائی کی، پنجاب بھر میں 4 ہزار 581 انڈسٹریل آفس کی انسپکشن کی گئی، 342 فیکٹریوں کیخلاف مقدمات درج ہوئے جبکہ 142 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 608 انڈسٹریل یونٹس کو سیل بھی کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )میچز کے دوران ٹریفک منیجمنٹ سے متعلق 16 دسمبر کو اجلاس ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.