اسموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا، اس حوالے سے 15روزہ رپورٹ بھی جاری کر دی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15روز میں کوڑا جلانےاور اسموگ کاباعث بننے والے عناصر کے خلاف 300 سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر بابر صاحب دین کی ہدایت پر ایل ڈبلیو ایم سی انفورسمنٹ ونگ شہر بھر میں متحرک ہے۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر کا کہنا ہے کہ کوڑے کو آگ لگانے کے جرم میں 12 لاکھ سے زائد مالیت کے 630 چالان کیے گئے ہیں اور مصری شاہ میں فیکٹری پر چھاپہ مار کر بڑے پیمانے پر کوڑا جلانے کے جرم میں21 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
Comments are closed.