بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن ہونے ہیں، اٹارنی جنرل

اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن ہونے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن 90 دن میں انتخابات کروانے کا پابند ہے۔

 اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئین سے انحراف نہیں کر سکتا۔

جیو نیوز سے گفتگو کے دوران اٹارنی جنرل خالد جاوید خان سے سوال کیا گیا کہ اٹارنی جنرل صاحب کیا امیدیں ہیں آپ کو؟

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے خط کا جواب دے دیا اور بتایا کہ الیکشن کا انعقاد اکتوبر میں ممکن ہوگا۔

انتخابات کروانے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کا صدر مملکت  کے خط پر جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ شفاف، غیر جانبدارانہ الیکشن کیلئے 4 ماہ درکار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایوانِ صدر نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کرانے سے متعلق خط لکھا تھا، خط میں قومی اسمبلی توڑنے کے 90 دن میں الیکشن کرانے کی تاریخ دینے کا کہا گیا تھا۔

خط کے متن میں تحریر تھا کہ آئین کے آرٹیکل 48 5(A) اور آرٹیکل 224(2) کے تحت صدر عام انتخابات کی تاریخ مقرر کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.