بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ اٹل ہے، شفقت محمود

تحریک انصاف نے 23 اپریل کو لاہور میں مینار پاکستان پر سیاسی طاقت کے مظاہرے کا اعلان کر دیا۔ عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ اٹل ہے، چوروں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔

تحریک انصاف نے رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں جلسوں کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کا کہنا تھا کہ 23 اپریل کو نماز عشا کے بعد مینار پاکستان پر جلسہ ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک آزاد خودمختار ملک ہیں۔ ہم پر فرض ہے کہ آزاد خارجہ پالیسی بنائیں۔ لٹیروں نے مل کر منتخب حکومت کو گرایا۔ اتوار کو ملک میں انقلابی فضا قائم ہو گئی۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کل پشاور، 16 اپریل کو کراچی اور 23 اپریل کو مینار پاکستان پر جلسہ ہو گا۔ عوام اس گھناؤنی سازش کو قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں جب ایسے حالات ہوں تو فوری انتخابات ہونے چاہئیں۔ شفاف انتخابات ہوئے اور اپوزیشن میں بیٹھنا پڑا تو بیٹھیں گے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ملکی سالمیت کی ضامن ہیں۔ موجودہ حکومت سے کوئی امید نہیں کہ خط پر شفاف تحقیقات کرائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.