اسمبلیوں سے استعفیٰ نہ دینے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اراکین کے نام سامنے آگئے۔
پی ٹی آئی کے استعفیٰ نہ دینے والے ارکان میں فرخ الطاف، عامر سلطان چیمہ، افضل ڈھانڈلہ، غلام محمد لالی، عاصم نذیر، نواب شیر وسیر شامل ہیں۔
رکن اسمبلی راجہ ریاض، ریاض فتیانہ، غلام بی بی بھروانہ بھی استعفیٰ نہ دینے والوں میں شامل ہیں، جبکہ رائے مرتضیٰ اقبال، احمد حسین ڈیہڑ، قاسم نون، غفار وٹو نے بھی استعفیٰ نہیں دیا۔
پی ٹی آئی کے سمیع الحسن گیلانی، مخدوم مبین، باسط سلطان بخاری، عامر طلال گوپانگ، امجد فاروق کھوسہ، سردار جعفر لغاری بھی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی نہیں ہوئے۔
سردار ریاض مزاری، جویریہ ظفر آہیر اور وجیہہ اکرم نے بھی استعفیٰ نہیں دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 123 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے منظور کیے تھے، جس کی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نےتصدیق بھی کر دی۔ استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
Comments are closed.