بدھ 26؍جمادی الاول 1444ھ 21؍دسمبر 2022ء

اسمبلیاں تحلیل کرنا ہمارا آئینی حق ہے،  عمران خان

Chief Justice

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق اقدام غیرقانونی ہے، تمام اداروں کو اپنی حد میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا۔ اسمبلیاں تحلیل کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔

وکلا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی، پاکستان کا ترقی کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی غلامی سے نکلنے کے لیے ملک میں انصاف کا نظام بحال ہونا اور تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا۔

عمران خان نے سابق آرمی چیف پر ایک بار پھر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورت حال کے ذمے دار جنرل باجوہ ہیں۔ اسمبلیوں کو تحلیل کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔انہوں نے وکلا کو ٹاسک دیا کہ وہ ملک بھر میں قانون کی حکمرانی کے لیے بھرپور تحریک کا آغاز کریں۔

اس موقع پر وکلا نے عمران خان کو بریفنگ دی کہ گورنر پنجاب کا وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کرنے کا اقدام عیر قانونی ہے،اسمبلی تحلیل اور گورنر کے اقدام کے حوالے سے منظور وٹس کیس کا عدالتی فیصلہ بالکل واضح ہے۔

You might also like

Comments are closed.