پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر غلطی کا اعتراف کرلیا۔
ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنا پی ٹی آئی کی غلطی تھی، ہمیں اس قسم کی صورتحال کی توقع نہیں تھی۔
انہوں نے حکومت کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دی اور کہا کہ حکومت میں موجود جماعتیں، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ ایک میز پر بیٹھیں اور انتخابات کی طرف جائیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.