وزیرِ ماحولیات سندھ اسماعیل راہو نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے کالا باغ ڈیم بنانے کے مطالبے کی مذمت کی ہے۔
اسماعیل راہو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک ڈوب رہا ہے بجائے یکجہتی کے پرویز الہٰی نفرتوں کے بیج بو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اب تحریک انتشار بن چکی ہے، پرویز الہٰی نے بھی عمران خان کی طرح بے وقت کا راگ الاپنا شروع کر دیا ہے۔
صوبائی وزیر اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ تین صوبائی اسمبلیوں کا رد کردہ کالا باغ ڈیم کبھی نہیں بن سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ متاثرین کے ساتھ رہنے کا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گجرات میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد دو تہائی اکثریت کے ساتھ عمران خان وزیراعظم بنیں گے تو اس وقت کالا باغ ڈیم بنے گا۔
پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم عمران خان کے علاوہ کوئی نہیں بنا سکتا، اس سے بجلی بنے گی، پانی بھی محفوظ ہوگا۔
Comments are closed.