جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسمارٹ واج نے 42 سالہ شخص کی زندگی بچا لی

اسمارٹ واج نے ہارٹ اٹیک کا شکار 42 سالہ برطانوی شہری کی زندگی بچا لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پال وفام نامی برطانوی شہری معمول کے مطابق صبح جاگنگ کے لیے گھر سے نکلے اور وہ 5 منٹ دور ہی پہنچے تھے کہ انہیں سینے میں شدید تکلیف محسوس ہوئی اور وہ زمین پر گر پڑے۔

مذکورہ شخص نے کسی طرح اپنی اسمارٹ واچ کے ذریعے اپنی اہلیہ سے رابطہ کر لیا۔

اہلیہ فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئی اور انہیں اسپتال لے گئی، جہاں معلوم ہوا کہ پال فارم کو دل کی ایک شریان مکمل  بند ہونے کے باعث دل کا دورہ پڑا تھا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پال وفام 6 دن اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد اب مکمل صحت یاب ہیں اور گھر واپس آ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسمارٹ واچز نے اس طرح کئی مواقع پر لوگوں کی زندگیاں بچائی ہیں۔

ایسے کئی واقعات سامنے آئے ہیں جن میں اسمارٹ واچز میں نصب دل کی دھڑکن، ای سی جی اور دیگر سینسرز نے صارفین کو ان کی صحت کے حوالے سے پیشگی مطلع کر کے ان کی زندگیاں بچائیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.