بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسمارٹ لاک ڈاؤن کا دائرہ بڑھایا جا سکتا ہے: نوشین حامد

پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے تاہم مکمل لاک ڈاؤن پر غور نہیں ہو رہا، اسمارٹ لاک ڈاؤن کا دائرہ بڑھایا جا سکتا ہے۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ جہاں کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں ہوتا وہاں کیسز میں اضافہ نظر آتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ این سی او سی ایک دو روز میں صورتِ حال کا جائزہ لے گی، جن شہروں میں کورونا وائرس کی شرح میں کمی نہیں آئے گی وہاں پابندی رہے گی۔

ڈاکٹر نوشین حامد کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی سب سے زیادہ توجہ کورونا وائرس کی ویکسی نیشن پر ہے، ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی لائی جا رہی ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک میں 3 ہزار موبائل ویکسی نیشن یونٹ فعال ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.