بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسمارٹ لاک ڈاؤن میں شادی ہالز بند، پیٹرول پمپ کھلے رہیں گے: لیاقت شاہوانی

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آئندہ پندرہ دن تک اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا، اسمارٹ لاک ڈاؤن میں شادی ہالز بند اور پیٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔

لیاقت شاہوانی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ عوام نےکوروناکی تیسری لہرکوسنجیدہ نہیں لیا، حکومت بلوچستان نے پوری کوشش کی کہ لاک ڈاؤن کی نوبت نہ آئے۔

بلوچستان میں کیسز کم تھے لیکن عوام نے ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا، تین ماہ قبل کورونا کیسزکی مثبت شرح ایک فیصدتھی اب نوفیصد تک پہنچ گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.