اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے مشاورت کے بعد اسلم خان کو بحیثیت قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کاچیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اجلاس میں کابینہ نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری اورمممنوعہ اسلحہ کے لائسنس کے اجرا کامعاملہ مؤخر کیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات کا کہنا تھاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے الیکشن کمیشن عملی اقدامات کرے، ہم نے ہمیشہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی حمایت کی،سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ایک ہزار ارب روپے ملک میں آنا وزیراعظم پر اعتماد کا مظہر ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہاکہ کابینہ کے اقدامات سے اسلامی بینکنگ کو فروغ ملے گا،سرکاری زمینوں کا قبضہ واگزار کرانے کیلئے کابینہ نے خصوصی اقدامات کیے ہیں،ہاؤسنگ سوسائٹیز بڑھ رہی ہیں مگر زیر زمین پانی نیچےجارہاہے۔
Comments are closed.