ارکان قومی اسمبلی کے اسلحہ لائسنسوں کا مسئلہ آج بھی حل نہ ہوسکا، خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رکن ابوبکر نے لائسنس کی فائل پھاڑ دی اور کہا کہ اگر اسلحہ لائسنس بھی نہ بنواسکیں تو کیا فائدہ؟
چیئرمین کمیٹی غلام مصطفیٰ شاہ نے پیر کو اسلحہ کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلوالیا۔
وزارت داخلہ نے کمیٹی کو بتایا کہ ہر رکن پارلیمنٹ کی 5 سے 6 فائلز ہیں، رات گیارہ بجے تک بیٹھ کر کام کر رہے ہیں۔
کل قومی اسمبلی اجلاس میں ارکان نے اسلحہ لائسنسوں بننے میں دشواریوں کا مسئلہ اٹھایا، تو ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دی کہ نئے اسلحہ لائسنس بننے تک پرانے لائسنس کینسل نہ کیے جائیں۔
Comments are closed.