بدھ 9 ذوالحجہ 1444ھ28؍جون 2023ء

اسلام قبول کرنیوالے سابق پادری ابراہیم رچمنڈ نے حج ادا کر لیا

3 ماہ قبل اسلام قبول کرنے والے پادری، نو مسلم ابراہیم رچمنڈ نے شاہ سلمان حج پروگرام کے مہمان کی حیثیت سے حج ادا کر لیا۔

یاد رہے کہ آج کل دنیا بھر سے لاکھوں عازمین اپنے زندگی کے سب سے بڑے خواب کو پورا کرنے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں اور اپنے گناہوں کی توبہ کرتے ہوئے اسلام کے 5 بنیادی ارکان میں سے ایک ’حج‘ کی ادائیگی کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عیسائیت چھوڑ کر اسلام قبول کرنے والے سابق پادری، ابراہیم رچمنڈ کے ایک خواب نے اُن کی زندگی بدل کر رکھ دی جس کے بعد وہ اپنے ہزاروں پیروکاروں کے ساتھ اسلام میں داخل ہو گئے۔

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے ابراہیم رچمنڈ نے خواب میں مسلمان ہونے کی دعوت قبول کی تھی اور اسلام قبول کرنے کے صرف 3 ماہ بعد ہی سعودی شاہ سلمان کے حج پروگرام میں مہمان کی حیثیت سے حج ادا کیا ہے۔

ابراہیم رچمنڈ کے مطابق انہوں نے خواب پر عمل کرتے ہوئے اپنے پیروکاروں کو بھی مسلمان ہونے کی دعوت دی اور خود بھی دائرہ اسلام میں داخل ہو کر اپنا اسلامی نام ابراہیم رکھا ہے۔

حرمین کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی ان کی تصویریں اور ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں ابراہیم رچمنڈ کو مکہ مکرمہ میں حج کی رسومات ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں نمازِ عید کے دنیا کے سب سے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں نماز عید کے دنیا کے سب سے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔

حجاج کرام آج بڑے شیطان کی رمی کر رہے ہیں، قربانی کر کے سر منڈوائیں گے اور احرام کھول دیں گے، طوافِ زیارت کریں گے۔

صفا اور مروہ کے درمیان عام لباس میں سعی کریں گے۔

واضح رہے کہ حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفات ادا کرنے کے بعد لاکھوں حجاج کرام گزشتہ رات مزدلفہ پہنچے تھے۔

حجاج کرام نے مزدلفہ پہنچ کر مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کیں اور رات کو وہیں پر قیام کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.