آئی جی اسلام آباد نے دورانِ ڈیوٹی ماتحت افسر کے ساتھ ڈی ایس پی کے نامناسب رویے کی شکایت پر سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔
آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی، ایس ایس پی سیکیورٹی واقعے کی میرٹ پر انکوائری عمل میں لائیں گے۔
دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی عہدے پر فائز پولیس افسر کو نازیبا زبان استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا کہ سینئر افسران کو الفاظ اور عمل میں رول ماڈل کے طور پر کام کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس سیکیورٹی ڈویژن کے اے ایس آئی کی ڈی ایس پی کے رویے کی شکایت کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
Comments are closed.